میٹرک ،انٹر فیل طلبہ کیلئے فری سکل ٹریننگ پروگرام کا اعلان
لاہور(خبرنگار) پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹر کے فیل طلبہ کے لیے فری سکل ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
اس اقدام کا مقصد ایسے طلبہ کو ہنر مند بنا کر روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے ۔حکومت نے تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیل طلبہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے مفت سکل کورسز سے آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس سلسلے میں سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مفت ہنر سکھائے گا۔