ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں:کمشنر

ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں:کمشنر

رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے

مظفر گڑھ ( سٹی رپورٹر) کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے نگہبان رمضان سہولت بازار مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے آٹا، دالوں، چینی، گوشت، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ چیک کیے اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر نے مختلف اسٹالز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخناموں کی نمایاں آویزاں کرنے کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے سہولت بازار کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں کے مطابق وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور رمضان المبارک میں عوامی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں