مجسٹریٹس کی کارروائیاں، بھاری جرمانے ،گراں فروش گرفتار
وہاڑی میں ہزاروں انسپکشنز، ڈپٹی کمشنر کا سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجسٹریٹس نے گزشتہ روز 2131 انسپکشنز کیں، خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 58ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ایک گراں فروش کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گراں فروشی کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے اور گراں فروش و ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، اے سی انعم اکرم، ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم اور دیگر مجسٹریٹس بھی موجود تھے ۔