گجرات :انسانی سمگلنگ کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک
گجرات (نامہ نگار )اے سی عبدالقدیر زرکون نے زمیندار کالج میں طلبہ اور ان کے والدین کے ہمراہ انسانی سمگلنگ کیخلاف آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا ۔
سیمینار کا مقصد شرکاء کو غیر قانونی ہجرت کے خطرات، قانونی پیچیدگیوں اور ممکنہ سزاؤں سے آگاہ کرنا اور محفوظ و قانونی ذرائع اختیار کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ نہ صرف جان و مال کیلئے خطرناک ہے بلکہ مستقبل کو بھی داوء پر لگا دیتی ہے ۔اے سی گجرات نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ بیرون ملک جانے کیلئے صرف قانونی راستہ اختیار کریں۔