خواتین فاطمتہ الزہرہ ؓ کی حیات طبیہ سے استفادہ کریں:علما
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے صدر مفتی عثمان رضا مدنی ’نائب صدر حافظ صداقت علی ’سرپرست حافظ آصف خاں اور جنرل سیکرٹری حافظ افضال احمد سندھو نے کہا ہے کہ۔۔۔
خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہرہؓ نے اسلام کی سربلندی کیلئے جو خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا زریں اور انمول باب ہے آپ ؓ نے ساری زندگی اسلام کیلئے واقف کررکھی تھی خاتون جنت سیدہ فاطمتہ الزہرہ ؓ کی سیرت بحیثیت بیٹی ’زوجہ اور ماں تمام عالم اسلام کی خواتین کیلئے قابل تقلید ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام حضرت فاطمتہ الزہرہ ؓ کی یوم وصال پر منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امور خانہ دار ی میں بھی فاطمتہ الزہرہؓ کی سیرت میں مسلمان خواتین کیلئے رہنما اصول ہیں، انتشار و افتراق کے موجودہ دورمیں جس طرح تیزی کیساتھ بے حیائی فحاشی و عریانی طول پکڑ رہی ہے ان حالات میں ہماری خواتین کو سیدہ فاطمتہ الزہرہ ؓ کی حیات طبیہ سے استفادہ کرنا چاہیے سیدہ کائنات ؓ وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں جن کے پاکیزہ کردار کا حوالہ بناکر اسلام نے عورت کی عصمت و عظمت کو بیان کیا،سیدہ فاطمتہ الزہرہ ؓ نسلوں کے اخلاق و کردار کی حفاظت اور خدمت دین و انسانیت کے اعتبار سے قیامت تک آنیوالی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں ۔