ڈسکہ: 5افراد نے میاں بیوی کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )پانچ افراد نے میاں بیوی کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا،
خاتون کے کپڑے پھاڑ کرنیم برہنہ کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مچھلی بازار ڈسکہ کی مریم جمشیدنے اپنے بچوں کو ٹیوشن چھوڑ نے جارہی تھی کہ گلی میں خواجہ بلال ’خواجہ سنی ’خواجہ حیدر ’خواجہ ارتضیٰ اور خواجہ زین لڑائی جھگڑا کررہے تھے اس کاخاوند وقار احمد نماز پڑھ کر واپس آرہاتھاکہ ملزمان نے اس کے خاوند کوتشددکانشانہ بناناشروع کردیا خاتون وہاں پہنچی تو ملزموں نے خاتون کوبھی تھپڑمارے ا ورکپڑے پھاڑکرنیم برہنہ کردیا اور خاتون کی چوڑیاں بھی ٹوٹ گئیں ،خواجہ بلال ہوائی فائرنگ کرنے لگا، پولیس نے خاتون کی درخواست پر خواجہ بلال ’خواجہ سنی ’خواجہ حیدر’خواجہ ارتضیٰ اور خواجہ زین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔