ایس پی انوسٹی گیشن کا تھانہ بھیرہ و میانی کا اچانک دورہ
ایس پی انوسٹی گیشن کا تھانہ بھیرہ و میانی کا اچانک دورہزیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت کا معائنہ، شفافیت اور شہری احترام پر زور
بھیرہ (نامہ نگار) ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے گزشتہ رات تھانہ بھیرہ اور تھانہ میانی کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، کیو میٹک مشین اور محرر آفس میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ایس ایچ او راجہ ریحان حفیظ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کیسز میرٹ پر اور جلد از جلد یکسو کیے جائیں تاکہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے عملے کو تاکید کی کہ تفتیش کے عمل میں شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانے میں آنے والے تمام شہریوں کے ساتھ عزت، احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور فرنٹ ڈیسک کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔