کمشنر سرگودھا نے واسا کی ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا
کمشنر سرگودھا نے واسا کی ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیامنصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور تکمیل کی مجوزہ مدت پر بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چودھر ی کے ہمراہ شہر میں واسا کے زیر اہتمام جاری پی ڈی پی (PDP) پراجیکٹ کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی معائنہ۔ اس موقع پر متعلقہ افسروں نے انہیں منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور تکمیل کی مجوزہ مدت کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اسکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی پراجیکٹ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے مؤثر نظام اور سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف علاقوں میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود انجینئرز و ٹھیکیداروں کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔حافظ شوکت علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہری سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے اور واسا کے جاری منصوبے شہر کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ مضبوط بنانے اور درپیش رکاوٹوں کو فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، واسا کے افسران اور نیسپاک کے نمائندے بھی موجود تھے ۔