خانیوال میں رمضان سہولت بازار شہریوں کیلئے فعال
سہولت بازاروں میں شہریوں کو بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جا رہا :ملیحہ رشید
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) رمضان المبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم رمضان سہولت بازاروں میں شہریوں کو بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ 50 سے زائد اسٹالز پر اشیائے خورونوش ریکارڈ سبسڈی کے ساتھ دستیاب ہیں جس سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ رمضان سہولت بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے جبکہ فی کلو چینی 140 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے ۔ بیسن، گوشت، پولٹری اور دیگر اشیا پر بھی نمایاں رعایت دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے بازار کا دورہ کر کے کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ نرخوں کی کڑی نگرانی کی جائے ۔ نگہبان رمضان دسترخوان اور کارڈ کے ذریعے روزانہ تقریباً 2500 افراد کو معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔