بھاٹی سے داتادربار زیرزمین پیدل گزرگاہ کی تعمیر کاآغاز
سانحہ بھاٹی گیٹ کے قریب باقاعدہ پارکنگ سٹینڈ بھی قائم کیا جائے گا
لاہور (شیخ زین العابدین)بھاٹی گیٹ اور داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کے تحت پہلی بار اندرونِ شہر کے دروازوں میں زیرِ زمین پیدل گزرگاہ تعمیر کی جا رہی ہے ، جسے ایک نمایاں شہری جدت قرار دے رہے ہیں۔ منصوبے کے مطابق جس مقام پر سانحہ بھاٹی گیٹ پیش آیا تھا، اسی کے قریب باقاعدہ پارکنگ سٹینڈ قائم کیا جائے گا۔ یہ پارکنگ نہ صرف بے ترتیب گاڑیوں کے دباؤ کو کم کرے گی بلکہ وہیں سے زیرِ زمین گزرگاہ کا آغاز بھی ہوگا۔تقریباً دو سو فٹ طویل یہ زیرِ زمین راستہ سیدھا حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار تک جا کر نکلے گا، یوں زائرین کو سڑک عبور کیے بغیر براہِ راست رسائی میسر آئے گی۔