رمضان :نرخ آسمان پر ، پھل صارفین کی پہنچ سے باہر

رمضان :نرخ آسمان پر ، پھل صارفین کی پہنچ سے باہر

سیب کالاکولو پہاڑی 550، امرود 260 روپے کلو ، کیلا 260روپے درجن

لاہور( کامرس رپورٹر)پھل بھی عوام کی قوت خرید سے باہرسیب کالا کولو پہاڑی کی سرکاری قیمت 420روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 550 کلو تک ،سیب کالا کولو میدانی 275 روپے ریٹ لسٹ میں مقرر، مارکیٹ میں یہی سیب درجہ اول 350 روپے تک ،کیلا درجہ اول سرکاری ریٹ لسٹ میں 230روپے درجن مقرر ، درجہ اول کے کیلے کی فروخت 260روپے فی درجن تک ،امرود سرکاری ریٹ لسٹ میں 145 روپے فی کلو مقرر، فروخت 260روپے تک ،کینو سرکاری ریٹ لسٹ میں 220روپے درجن مقرر، تاہم مارکیٹ میں فروخت 440روپے درجن تک ،انار قندھاری سرکاری ریٹ لسٹ میں 630 روپے کلو مقرر ، لیکن مارکیٹ میں فروخت 850روپے کلو تک خربوزہ 550 روپے تک انگور1000روپے تک، سٹرابری 1000 روپے تک بک رہی ـ ۔صارفین نے کہا کہ ہرسال رمضان آتے ہی پھل مہنگے کر دیئے جاتے ہیں،حکومت اور انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں