نگہبان رمضان کی رقوم میں کٹوتی کرنے والا نوسر باز گرفتار

 نگہبان رمضان کی رقوم میں کٹوتی کرنے والا نوسر باز گرفتار

نگہبان رمضان کی رقوم میں کٹوتی کرنے والا نوسر باز گرفتار مستحق شہریوں کے حقوق کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ملزم کے خلاف کارروائی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر پولیس نے نگہبان رمضان کی رقوم میں کٹوتی اور مستحق شہریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے نوسر باز پھلروان عبد الرحمن کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم حکومت پنجاب کی جانب سے غریب اور مستحق شہریوں کے لیے مختص ریلیف پروگرام میں کرپشن اور کٹوتی میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی گئی ہے ۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ مستحقین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے نوسر باز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی اقدامات کیے جائیں گے ۔ حکومت کی ہدایات کے مطابق نگہبان رمضان اور دیگر امدادی رقوم میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں