ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ  نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں پولیس نے رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نگہبان رمضان پروگرام کے تحت لگائے جانیوالے افطار دستر خوانوں کی سکیورٹی کی بھی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

جوہر آباد اور خوشاب سمیت ضلع بھر میں لگائے جانیوالی ان دستر خوانوں کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ شدت پسندی کے تدارک کیلئے پولیس تعینات کر دی گئی ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن سعید اﷲ خان نے جوہر آباد میں لگاے جانیوالے دستر خوانوں کا دورہ کیا اور وہاں پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں