امن و امان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے،ڈی آئی جی

امن و امان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے،ڈی آئی جی

تراویح،سحری کے اوقات میں مختلف مساجد کے سکیور ٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی جواد طارق نے ایس ایس پی انویسٹی گیشنز عثمان طارق اور ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ نماز، تراویح اور سحری کے اوقات میں ضلع بھر کی مختلف مساجد کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی، ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور افسران اور جوانوں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی، ڈی آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں، وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کسی کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں