مہاجرین مقیم پیپلز پارٹی کا مضبوط سیاسی سرمایہ،فیصل راٹھور
آئندہ انتخابات میں مہاجرین کی نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کی جائے گی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر پنجاب کے صدر چوہدری فخر الزماں نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مہاجرین مقیم پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اور انشائاللہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں مہاجرین کی نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کی جائے گی اور بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان ہمیشہ پیپلز پارٹی کا مضبوط سیاسی سرمایہ رہے ہیں اور پارٹی کی عوامی خدمات اور کارکردگی کی وجہ سے آج بھی ان کا اعتماد قائم ہے ۔