پرتعیش طیارہ خریدنا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف: جماعت اسلامی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 10 ارب روپے کی لاگت سے پرتعیش طیارہ خریدنے کی خبروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
ایک طرف صوبہ بھر کے عوام شدید مہنگائی، بے روزگاری، تعلیم و صحت کے بحران اور امن و امان کے مسائل سے دوچار ہیں تو دوسری طرف مریم نواز کے لیے اربوں روپے کا طیارہ خریدنے کی اطلاعات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ یہ اقدام کھلی عیاشی، سرکاری خزانے پر ڈاکا اور عوامی جذبات کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں، یہ فیصلہ عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل اور اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران طبقہ عوامی تکالیف سے لاتعلق ہو چکا ہے ۔