درسگاہ خدمت مرکز: 500 افراد میں رمضان راشن تقسیم

 درسگاہ خدمت مرکز: 500 افراد میں رمضان راشن تقسیم

اسلام ہمیں معاشرے کے کمزور اور نادار افراد کا سہارا بننے کاکہتاہے :مقررین

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )درسگاہ خدمت مرکز کے تحت 500 مستحق خاندانوں اور خصوصی معذور افراد میں باعزت انداز میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق یہ فلاحی سلسلہ تقریباً 15 برس قبل شروع کیا گیا تھا ،تقریب میں ڈائریکٹر رائے محمد ناصر نقشبندی سمیت سید اصغر رضوی ایڈووکیٹ، محمد عمران مدنی، رانا مظہر عباس، محمد عودے حسین خاں، محمد فرحان قادری، محمد سلیم قادری اور دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔مہمانانِ گرامی نے اپنے خطابات میں کہا کہ رمضان المبارک کے پورے 30 روز مرکز میں افطار اور سحری کا مناسب انتظام کیا جاتا ہے، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔

اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ معاشرے کے کمزور اور نادار افراد کا سہارا بنیں۔ جب صاحبِ استطاعت لوگ اپنے اردگرد سفید پوش اور مستحق خاندانوں کی مدد کرتے ہیں تو یہی عمل رمضان کی اصل برکتوں کو سمیٹنے کا ذریعہ بنتا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ رمضان ہمیں صبر، شکر اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔ اگر ہم اس مہینے میں انسانیت کی خدمت کو شعار بنا لیں تو یہ نہ صرف ہمارے معاشرے کو مضبوط بنائے گا بلکہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا سبب بھی ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں