بھوانہ: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ
بھوانہ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر آفس بھوانہ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، رکن اسمبلی مہر تیمور امجد لالی، ایم پی ایز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ترقیاتی سکیموں، ایجوکیشن و ہیلتھ سیکٹر کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مناسب ہدایات جاری کی گئیں۔ کنوینر نے ایکسین ہائی ویز کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔