آر پی او نے درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

آر پی او نے درخواستوں پر  قانونی کاروائی کرکے رپورٹ  پیش کرنے کی ہدایت کر دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے کچہری کا انعقاد کیا جس میں شامل شہریوں کے مسائل فردا فردا سنے گئے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے ۔

آر پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کوئی بھی شہری بلا روک ٹوک ملاقات کر کے اپنا مسئلہ بیان کر سکتا ہے ۔ آر پی او نے موصول درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں