فرنیچر انڈسٹری کے فروغ کیلئے بجٹ تجاویز طلب:سی ای او
لاہور(اے پی پی)فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے مالی سال 2026-27 کیلئے فرنیچر سیکٹر سے متعلق جامع بجٹ تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات بروقت حکومت کو پیش کی جائیں گی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی رہنماؤں، برآمد کنندگان، مینوفیکچررز، ہنرمندوں اور متعلقہ شعبوں سے بامقصد مشاورت ضروری ہے ۔