ڈپٹی کمشنر کا ناڑی کے برساتی نالے کا معائنہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کا مون سون کے موسم میں دامن مہاڑ کی تباہ کاریوں کا سبب بننے والے ناڑی کے برساتی نالے کا معائنہ کیا اس دوران محکمہ ایریگیشن اور زراعت کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب نے نالے کی مجموعی صورتحال، نکاسی آب کے راستوں، پانی کے بہاؤ، ملحقہ علاقوں کی مجموعی صورتِ حال اور نالے پر کئے گئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اورموقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران اورکسان نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات حاصل کیں ،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے نالہ کی صفائی، رکاوٹوں کے خاتمے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔