ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر صدارت صفائی اور بیوٹیفکیشن اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر عباس کی زیر صدارت میونسپل سروسز کی بہتری اور شہر کی صفائی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شہر میں جاری صفائی آپریشن، ویسٹ مینجمنٹ، نالوں کی ڈی سلٹنگ اور بیوٹیفیکیشن منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بیوٹیفیکیشن کے کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور معیار و شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔ روزانہ پیش رفت رپورٹ پیش کرنے اور کارکردگی میں غفلت نہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔