سپریم کورٹ ، بزرگ مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

سپریم کورٹ ، بزرگ مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

وقوعہ غیر منصوبہ بند جھگڑے کا نتیجہ ، انصاف کے تقاضے عمر قید سے پورے ہوتے اقدام انصاف اور انسانی ہمدردی دونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ، عدالت عظمیٰ

 اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے 76 سالہ بزرگ مجرم محمد ممتاز کی د ہرے قتل کی سزا کو موت سے عمر قید میں بدل دیا ۔ عدالت نے کہا کہ وقوعہ غیر منصوبہ بند جھگڑے کا نتیجہ تھا اور انصاف کے تقاضے عمر قید کی سزا سے پورے ہوتے ہیں۔ باقی تمام سزائیں اور جرمانے برقرار رہیں گے ۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ اقدام انصاف اور انسانی ہمدردی دونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ قانون اور اخلاقی تقاضے دونوں پورے ہوں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں