نگہبان کارڈ کی رقوم سے کٹوتی کر نے والے 5ریٹیلرز کیخلاف مقدمات درج
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر رمضان نگہبان کارڈ کی رقوم سے غیر قانو نی طورپر کٹوتی کر نیوالے ریٹیلرز کے خلاف ضلعی انتظامیہ میانوالی کا سخت ایکشن پانچ ریٹیلرز کے خلاف مقدمات درج جبکہ دو ریٹیلرز پوائنٹس کوسیل کر دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ کی نگرانی میں تحصیل انتظامیہ کے عملہ نے نگہبا ن کارڈ کی رقوم سے کٹوتی پر ایک ریٹیلرز کے خلاف تھا نہ پا ئی خیل اور دو ریٹیلرز کے خلاف تھا نہ داؤدخیل میں ایف آئی آر درج کر ادی اور دودوکانوں کو سیل کر دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مصطفی کی نگرانی میں تحصیل عیسیٰ خیل میں نگہبا ن کارڈ کی رقوم سے غیر قانو نی کٹوتی پر ایک ریٹیلر کے خلاف تھا نہ عیسیٰ خیل جبکہ ایک دوکا ندار کے خلاف تھانہ کمرمشانی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے ضلعی انتطامیہ کے افسرن کو سختی سے ہدایت کی کہ رمضان کارڈ کی رقوم کی شفاف انداز میں تقسیم کو یقینی بنایا جائے ، تمام ریٹیلرز شاپس کی با قاعدگی سے ما نیٹر نگ کی جا ئے اور نگہبان کارڈ کی رقوم سے غیر قانو نی طور پر کٹوتی کر نیوالے ایجنٹس کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ۔