چنیوٹ:کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی کاموں پر زور

چنیوٹ:کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی کاموں پر زور

سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو تیز کیا جائے :ایکسین ہائی ویز کو ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، رکن صوبائی اسمبلی مہر تیمور امجد لالی، کنوینر کمیٹی ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، ایم پی اے مولانا محمد الیاس اور ایم پی اے محمد ثاقب خان چدھڑ نے شرکت کی۔اجلاس میں پارلیمنٹیرنز کے نمائندگان کے علاوہ ایکسین ہائی ویز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی اوز ہیلتھ و ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ترقیاتی سکیموں، ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مناسب ہدایات جاری کی گئیں۔کنوینر نے ایکسین ہائی ویز کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو تیز کیا جائے تاکہ شہری سہولیات میں بہتری لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں