ڈپٹی کمشنر کا مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر واساکاشان حفیظ بٹ کا سٹاف گلہ پھاٹک،
سرگودھا روڈ کا دورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ، سرگودھاروڈپر درپیش سیوریج نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے دونوں اطراف نئے سیوریج نالے کی تعمیر کی ہدایات جاری ، عوامی سہولت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نور العین ،چیف آفیسر میونسپل کارپویشن کوسٹاف گلہ پھاٹک پر ریلوے کراسنگ کی فوری بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر زرکون، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر عباس ظفراور متعلقہ انجینئرنگ و فیلڈ اسٹاف بھی موجود تھا ۔ڈپٹی کمشنر نور العین نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت روڈ کے دونوں اطراف نئی سیوریج لائنز کی تعمیر اور نکاسی آب نظام کی بہتری کی ہدایات جاری کیں،ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو سرگودھا روڈ پر نئے پھاٹک کے قیام کے لیے فوری طور پر این او سی کے حصول کی درخواست جمع کروانے کا حکم دیااس موقع پر ریلوے کراسنگ سے متعلق درپیش مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔