ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کے اعزاز امیں تقریب

 ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ  کے اعزاز امیں تقریب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ہائی سکول گرمولہ ورکاں کے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کرام مرزا اسحاق، عبدالرشید اور ایم افضل کے اعزاز میں پروقار تقریب ہوئی

 جسکی صدارت سینئر ہیڈ ماسٹر بشیر مجاہد نے کی تقریب میں سکول کے اساتذہ، معززین علاقہ، سکول کونسل کے اراکین اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ریٹائر ہونے والے اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی محنت اور لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تعلیمی میدان میں مزید بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔اساتذہ کرام کو تحائف پیش کیے گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں