چودھریاں والا، گلہ لال دین میں گندہ پانی کھڑا ہونے پر مشکلات

چودھریاں والا، گلہ لال دین میں گندہ پانی کھڑا ہونے پر مشکلات

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ کلاں کے محلہ چودھریاں والااور گلہ لال دین میں گٹروں اور نالیوں کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

 دونوں علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے گٹروں اور نالیوں کا پانی کھڑا ہے گٹروں ا ورنالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے جامع مسجد مبارک ا وردارالعلوم مدنیہ میں نماز پڑھنے کیلئے جانیوالے شہری بھی گٹروں او رنالیوں کے اسی پانی سے گزرنے پرمجبور ہیں محلہ چودھریاں ڈسکہ کلاں اور گلہ لال دین والا کے رہائشیوں قدیر مغل ودیگر نے بتایاکہ متعدد بار متعلقہ حکام کو اس بارے شکایات کرچکے ہیں مگر وہ ہماری کوئی بات نہیں سنتے اور کئی کئی دن گٹروں او رنالیوں کی صفائی نہیں کی جاتی جس سے یہاں پر گٹروں اور نالیوں کاپانی کھڑا ہے محلے دار ، شہری اورنمازی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی گٹروں اور نالیوں کے گندے پانی سے گزرکر جانے پرمجبور ہیں بعض شہریوں نے گٹروں اور نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے مسجد میں نماز پڑھناتک چھوڑ دیا ہے ان کاکہنا ہے کہ مسجدمیں جاتے وقت ان کے کپڑے گندے ہوجاتے ہیں محلہ چودھریاں ڈسکہ کلاں اورگلہ لال دین والا کے رہائشوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں