سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
بھیرہ(نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام ضلع سرگودھا کے امیر راؤ عبدالقیوم اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن راؤ حمزہ قیوم نے ختمِ نبوت کے نامور شاعر اور پُرجوش مبلغ سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی عشقِ رسول ﷺ اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔
ان کی دینی، ادبی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم \\\"شاعرِ ختمِ نبوت\\\" کے لقب سے جانے جاتے تھے اور ممتاز دینی عالم سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے ۔