فاطمۃ الزہراؓ کی زندگی خواتین کیلئے مشعل راہ ،وسیم الحسن
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)جماعت الصفہ کے سربراہ اور نوجوان مذہبی اسکالر بیرسٹر وسیم الحسن نقوی نے فیملی پار ک کالج روڈ پر سالانہ عظیم الشان سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزھراؓ کانفرنس کے موقع پر مردوخواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ۔۔۔
موجودہ دور میں یہو د ہنود اور کفر کی عالم اسلام کے خلاف دن بدن سازشیں بڑھتی چلی جارہی ہیں جنکا مقصد مسلمانوں کو دین اسلام سے دورکرکے بے راہ روی کی جانب گامزن کرنا ہے اور یورپی تہذیب کی دلدادہ خواتین جو شاہراؤں پر آکر مردوں کے برابر حقوق کا مطالبہ کرتی ہیں وہ بھی انہیں عالمی سازشوں کا ایک حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا سیدۃ النساخاتون جنت حضرت سید ہ فاطمۃ الزہراؓ کی زندگی تمام خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ۔وقت کا تقاضاہے کہ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں حضور نبی کریم ؐ کی پیاری بیٹی سیدۃ النسا کی حیات طیبہ پر عمل پیراہوکر اپنی زندگیوں میں نکھارلائیں اوراپنے حسن کردار سے اسلام کے خلاف اٹھنے والی تمام سازشوں کاقلع قمع کرڈالیں۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کے زریعے چار مردوخواتین کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ خواتین میں کثیر تعداد میں چادریں اور گفٹ تقسیم کئے گئے ۔کانفرنس سے قاری اجمل نقشبندی، علامہ بدرالزمان تارڑ، چوہدری خالد مہراورحاجی شریف نے بھی خطاب کیا۔