روزہ صبر، ہمدردی اور اتحاد کا درس دیتا :سیکرٹری اوقاف

روزہ صبر، ہمدردی اور اتحاد کا درس دیتا :سیکرٹری اوقاف

بادشاہی مسجد میں اجتماعی افطار تقریب سے خطاب، انتظامات کا جائزہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک میں روزہ محض کھانے پینے سے اجتناب کا نام نہیں بلکہ یہ صبر، ہمدردی، نظم و ضبط اور اتحاد کا عملی پیغام دیتا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تاریخی بادشاہی مسجد میں الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام (یکم رمضان تا آخر رمضان) منعقدہ اجتماعی افطار دسترخوان کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ محکمہ اوقاف پنجاب زائرین کی خدمت اور مذہبی مقامات پر بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ انہوں نے مسجد میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب کی میزبانی چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد شاہد حمید ورک سمیت دیگر افسران اور علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔خطیبِ بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے رمضان المبارک کی فضیلت اور اتحادِ امت پر روشنی ڈالی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں