وزیر ہاؤسنگ کی حلقے میں کھلی کچہری
لاہور (آن لائن) وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے۔ حلقے کی عوام اور لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر کو مسائل سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے حلقے کے مستحق افراد میں راشن اور اشیا ضروریہ کی تقسیم کیلئے کارکنوں کو ہدایات جاری کیں۔ لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر کو مختلف یونین کونسلز میں جاری ترقیاتی کاموں بارے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس بار بھی مستحق افراد میں اربوں روپے تقسیم کیے ہیں۔