وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے اثرات علاقائی کردار پراہم : رانا مشہود

وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے اثرات  علاقائی کردار پراہم : رانا مشہود

لاہور(نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکہ کے اثرات پاکستان کے علاقائی کردار کے حوالے سے اہم ہیں۔

 وزیراعظم نے غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں فلسطین کاز پر چوبیس کروڑ عوام کے جذ بات کی جرات مندانہ نمائندگی کی اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا، اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ،وہ گزشہ روز ائیر فورس کلب میں اینکرز اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے افطار ڈنر کے موقع پر غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں