اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5ون وہیلرز گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت نفاذ کے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور غیر محفوظ طرز عمل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے ہیں۔
ہائی وے کے خصوصی دستوں نے ون ویلنگ میں ملوث پانچ بائیکرز کو گرفتار کر کے ان کی موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کر دیا۔ لین کی خلاف ورزیوں اور اوور لوڈنگ پر 35سے زائد بھاری گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔