284 پلاٹس کی شفاف قرعہ اندازی کی جائے :ڈی جی

284 پلاٹس کی شفاف قرعہ اندازی کی جائے :ڈی جی

ایف ڈی اے سٹی میں رہائشی پلاٹس آسان اقساط پر فروخت کیلئے منتخب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے 284 رہائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی کے منصوبے پر شفاف اور کامیاب عملدرآمد کے لیے ہر مرحلہ پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے لایا جائے ۔ وہ ایک اجلاس میں درخواست فارمز کی وصولی اور قرعہ اندازی کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہے تھے ۔ ڈائریکٹر ائی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر/ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں و دیگر افسر اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ کے مختلف بلاکس میں واقع ایک کنال رقبہ کے 189 اور 10 مرلہ کے 95 پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے چار سال کی آسان اقساط میں فروخت کیلئے منتخب کیا گیا ہے جن کے لیے درخواست فارم آن لائن وصول کیے جائیں گے جس کی قیمت 10 ہزار روپے فی فارم مقرر کی گئی ہے جبکہ پلاٹ کی قیمت 5 لاکھ روپے فی مرلہ ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ہدایت کی قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لیے قواعد و ضوابط اور شرائط کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے تاکہ درخواست فارم وصول کرنے کی تاریخ کا جلد اعلان ممکن ہو سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں