امانت حاصل کی گئی گاڑی مبینہ طور پر خوردبرد کر لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت حاصل کی گئی گاڑی مبینہ طور پر خوردبرد کر لی گئی۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے محمد پورہ میں عتیق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس سے قریبی تعلقات کی بناء پر لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی بطور امانت حاصل کی۔ جو مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خورد برد کرلی گئی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔