جڑانوالہ:امن کمیٹی کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر غور

جڑانوالہ:امن کمیٹی کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر غور

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگ زیب گورائیہ اور ایس پی ڈویژن حافظ امتیاز کی زیر صدارت ممبران امن کمیٹی، انجمن تاجران اور تمام مکاتب فکر کے علما کرام کے ساتھ ملکی سلامتی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس پی حافظ امتیاز نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر شہر میں امن و امان برقرار رکھنا ہمارا اولین فرض ہے ۔ انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر ملکی اداروں، بالخصوص فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا جائے ۔اجلاس میں چودھر ی حبیب اﷲ عطار، رانا عادل فاروق، حاجی نصر اﷲ نقشبندی، مولانا سلیم چشتی، عثمان چشتی، میاں وقاص خالد، سید تصدق نقوی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں