سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے پر دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ غلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ جنکی دکانوں پر نہ تو سکیورٹی گارڈ تعینات پائے گئے اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا انتظام موجود تھا۔ جس پر پولیس نے دونوں دکانداروں کیخلاف مقدمات بھی درج کر لئے۔