مسافر وین میں ناقص گیس سلنڈر نصب کرنے پرگرفتار ی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس پر پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔