بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کر نیوالے شہری کیخلاف مقدمہ

بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کر نیوالے شہری کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ سیف آباد میں نقشہ برانچ ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں کو چیک کیا گیا۔ اس دوران شہری کو بغیر اجازت اور بغیر نقشہ منظوری پراپرٹی کی تعمیر کرتے ہوئے پایا گیا۔ جس کی پراپرٹی کو سیل کرکے مالک کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں