بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو قابو کر لیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔