واسا میں عمرہ قرعہ اندازی، 5 خوش قسمت افسران و ملازمین منتخب
عبادات کے دوران ملک و قوم کی سلامتی اور محکمہ کی ترقی کیلئے دعاکریں:ـ ایم ڈی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے 5 واسا افسران اور ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی روم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹیمنیجنگڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید نے کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن عارف سریانی، ڈائریکٹر فنانس جاوید غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے ۔قرعہ اندازی کے ذریعے خوش قسمت افراد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں مقصود احمد، سینئر اکاؤنٹنٹ عدنان احمد، اسسٹنٹ ریونیو آفیسر محسن ندیم، پمپ آپریٹر محمد عرفان اللہ اور پمپ آپریٹر علی حسنین شامل ہیں۔
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن نے پانچوں افسران و ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنے پاسپورٹ تیار رکھیں تاکہ مقدس سفر کے لیے تمام اقدامات مکمل کیے جا سکیں۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے افسران و ملازمین اپنی عبادات کے دوران ملک و قوم کی سلامتی اور محکمہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔