ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آج گرین الیکٹرک بس سروس کاافتتاح

 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آج گرین الیکٹرک بس سروس کاافتتاح

ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کا گرین بسوں کے لیے قائم چارجنگ سٹیشن کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرین الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب آج 18 مارچ کو ہوگی۔انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے گرین الیکٹرک بسوں کے لیے قائم چارجنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چارجنگ سٹیشن کے انتظامات اور لاجسٹکس امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے تیاریوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے ہدایت کی کہ گرین الیکٹرک بس سروس کے آغاز سے قبل تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہریوں کو سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ میسر آئے گی بلکہ شہر میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ بھی ملے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں