شہباز شریف ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ،میاں عبدالمنان
نوازشریف کوبھی علم ہے کہ توانائی کابحران اور مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اکثر ممالک میں اضافہ ہوا ہے مگر پاکستان میں گزشتہ تین ہفتوں سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے اضافے کی سمری مسترد کی گئی ہے -گزشتہ روزعالمء منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر اضافے کے بعد یواے ای میں پٹرول کی قیمت میں 30 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 70فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف پارٹی قائد میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔میاں نوازشریف کوبھی علم ہے کہ جنگ کے اثرات سے توانائی کابحران اور مہنگائی میں اضافہ ہوسکتاہے مگر حکومت نے اربوں روپے کابوجھ خودبرداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کوعوام کااحساس ہے اوروہ کسی طرح بھی مشکلات نہیں چاہتی- انہوں نے کہا کہ ایران کی اللہ تعالیٰ مددکررہاہے ڈونلڈ ٹرمپ کے کردارکی وجہ سے امریکی عوام مضطرب اورسڑکوں پر سراپائاحتجاج ہیں اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اسلام اور امۃ مسلمہ کے دشمنوں کو شکست ہوگی۔