روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی، اور خطے میں بگڑتی ہوئی فوجی اور سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر شہری ہلاکتوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جاری جھڑپوں کو جلد از جلد روکا جائے اور تنازع کے حل کیلئے سفارتی کوششوں کو تیز کیا جائے، جبکہ خطے کے ممالک کے جائز مفادات کا بھی احترام کیا جائے۔