شاہین ویلفیئر کی جانب سے نمایاں طلبہ میں انعامات کی تقسیم

شاہین ویلفیئر کی جانب سے  نمایاں طلبہ میں انعامات کی تقسیم

سمندری (نمائندہ دنیا)شعبہ تعلیم کے پرائمری حصے میں سالانہ امتحانات کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 50 سے زائد طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے رفاہی و سماجی تنظیم شاہین ویلفیئر کی جانب سے انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول شوکت آباد میں منعقد ہوئی، جس میں سابق تحصیل ناظم میاں عبدالرشید، شاہین ویلفیئر کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہارون ارشاد، چیئرمین رانا آصف نصیر، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میاں عبدالرشید، شیخ ہارون ارشاد، رانا آصف نصیر اور دیگر معززین نے نمایاں طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں