دنیا کی خبر کا نوٹس ،ہاکی سٹیڈیم کی بحالی کا عمل مکمل کرلیاگیا

 دنیا کی خبر کا نوٹس ،ہاکی سٹیڈیم کی بحالی کا عمل مکمل کرلیاگیا

بجلی واجبات جمع ، کنکشن بحال، موٹر مرمت ، آسٹروٹرف کو پانی لگانے کا سلسلہ پھر شروع

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہاکی سٹیڈیم کے مسائل پر روزنامہ دنیا میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے فوری ایکشن لیا جس سے سٹیڈیم کی بحالی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔چند روز قبل اسٹیڈیم میں بجلی کی بندش، پانی کی عدم دستیابی اور اسٹروٹرف کی خراب حالت کے حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیل نے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بجلی کے واجبات جمع کروائے ، کنکشن بحال کروایا اور پانی کی موٹر کی مرمت بھی یقینی بنائی، جس کے بعد آسٹروٹرف کو پانی لگانے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے ،حکام کے بروقت اقدامات کے باعث اسٹیڈیم میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں اور کھلاڑی ایک بار پھر پریکٹس میں مصروف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں