سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر3افراد گرفتار

سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر3افراد گرفتار

پولیس کی تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں کارروائی،مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف سرگرمیاں انجام دی جا رہی تھیں۔ جن کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں