جائیداد تنازعہ پر پوتے نے دادی کے گلے پر چھری چلادی

جائیداد تنازعہ پر پوتے نے دادی کے گلے پر چھری چلادی

پیرمحل کی رہائشی سلیمن بی بی کاگلاکاٹ ڈالا،ملزم ارشدچند گھنٹوں میں گرفتار

پیرمحل ( نمائندہ دنیا )جائیداد کے تنازعہ پر پوتے نے دادی کے گلے پر چھری چلادی ،گلا کاٹ ڈالا ، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیاگیا۔ مدینہ بلاک پیرمحل کی رہائشی سلیمن بی بی بیوہ رمضان غوری جسکا اشرف اور اپنے پوتے کے ساتھ واقع مدینہ بلاک مکان کا تنازعہ سول کورٹ زیر سماعت تھا۔ سلیمن بی بی عدالت سے پیشی کے بعد گھر مدینہ بلاک آرہی تھی کہ پوتے ارشد نے امام بارگاہ کے قریب دادی کی گردن پر چھری چلاکر گلہ کاٹ ڈالا اور ملزم آلہ قتل سمیت فرارہوگیا خاتون کو پولیس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کیا مگر خاتون سلیمن بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ایس ایچ او مزمل حیات کلیار ،چوکی انچارج حسام الدین کاٹھیا، وسیم جبار اے ایس آئی معہ نفری نے چند گھنٹوں میں قاتل ارشد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں