ایلمنٹری سکول بچیانہ میں تعلیمی سال مکمل ہونے پرتقسیم انعامات

 ایلمنٹری سکول بچیانہ میں تعلیمی سال مکمل ہونے پرتقسیم انعامات

پوزیشن ہولڈر ز کواسناد ، انعامات تقسیم، مہمانوں نے طلبہ کومحنت پر زور د یا

 بچیانہ(نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ایلمنٹری سکول بچیانہ میں تعلیمی سال مکمل ہونے پر سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ۔ پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کواسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں معززین علاقہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی رہنما الحاج محمد رفیق طاہر نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انکی صحیح خطوط پر تربیت معاشرے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔

صرف نصابی تعلیم کافی نہیں بلکہ بچوں کی کردار سازی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شمولیت بھی انتہائی ضروری ہے ۔ہیڈ ماسٹر ملک طارق عزیز اور ماسٹر غلام سیف اﷲ نے کہا کہ طلبہ کی یہ شاندار کامیابی اساتذہ کی انتھک محنت اور والدین کی بہترین رہنمائی کا ثمر ہے ۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کے لیے محنت، دیانتداری اور مستقل مزاجی کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ تقریب میں موجود علاقہ کی معروف شخصیات اور والدین نے سکول کی تعلیمی ترقی خصوصاً ہیڈ ماسٹر ملک طارق عزیز اور ماسٹر غلام سیف اﷲ کی خدمات کو بھرپور سراہا اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں